یہ شہرِ کراچی کس کا؟ بھٹو کا!،بلاول بھٹو زر داری کی پیپلزپارٹی کراچی کو تاریخی فتح پر مبارک باد

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کو تاریخی فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ شہرِ کراچی کس کا؟ بھٹو کا!۔ اپنے بیان میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کو تاریخی فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ایک تیر سے اتنے شکار۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے غیرحتمی گوشواروں پر مشتمل فارم 47 بھی ٹویٹر پر شیئر کردیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئٹر پر شیئرڈ فارم 47 میں پی پی پی کو حاصل کردہ کل ووٹوں کی تعداد اور ڈالے گئے ووٹوں کی شرح نشان زد ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ٹویٹر پر شیئرڈ فارم 47 کے مطابق پی پی پی نے 21.64 فیصد کی شرح سے ڈالے گئے ووٹوں میں 16 ہزار 156 ووٹ حاصل کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں