اسرائیلی وزیراعظم

یہ تحائف تقسیم کرنے کی بات کا وقت نہیں،اسرائیلی وزیراعظم

تل ابیب(عکس آن لائن)اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کے ایک ترجمان نے ایک رپورٹ پر تبصرہ کیا ہے جس میں بتایا گیا تھا کہ امریکہ فلسطینی ریاست کے قیام کا منصوبہ پیش کر رہا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے نیتن یاھو نے کہا کہیہ فلسطینیوں میں تحائف تقسیم کرنے کی بات کرنے کا صحیح وقت نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 7 اکتوبر کے حملے کے بعد اسرائیل ابھی تک اسی حالت میں ہے۔

اس حوالے سے فلسطینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی سیاسی اقدام جو اقوام متحدہ کے مکمل رکن کے طور پر فلسطینی ریاست کے وجود سے شروع نہیں ہوتا ہے ناکام ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں