خانیوال(عکس آن لائن) امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ بجٹ ایک خیالی پلا ہے جس میں غریب آدمی کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا،
پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑے خسارے کا بجٹ ہے یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے،بجٹ کے بعد مہنگائی میں 15سے 20فیصد اضافہ ہوا ہے اس کے نتیجہ میں بے روزگاری کا ایک سونامی آئے گا۔
ہفتہ کو خانیوال میں سابقہ صوبائی امیر جماعت اسلامی ضلع خانیوال چوہدری عزیر لطیف کی وفات پر تعزیتی دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا،
کہ سپریم کورٹ نے قاضی عیسی فائیز کے بارے میں جو رولنگ دی و پوری قوم کی ترجمانی ہے حکومت چاہتی ہے عدلیہ اور میڈیا سمیت تمام ادارے ان کے تابع رہیں .
بجٹ کے بعد مہنگائی میں 15سے 20فیصد اضافہ ہوا ہے اس کے نتیجہ میں بے روزگاری کا ایک سونامی آئے گا، یہ بجٹ ایک خیالی پلا ہے جس میں غریب آدمی کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا،
پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑے خسارے کا بجٹ ہے یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، حکومت نے کسی سے مشاورت نہیں کی اسی لیے حکومت کے اتحادی بھی اس سے ناراض ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹڈی دل سے کسانوں کو اہک ہزار ارب روپے کا نقصان ہوا ہے بجٹ میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا گیا الیکشن میں سیاسی جماعتوں نے الگ صوبے کا وعدہ کیا تھا .
پی ٹی آئی بے ماضی کی جماعتوں کی طرح فراڈ کر رہی ہے حکومت اور اتحادیوں میں فاصلے بڑھ رہے ہیں سی پیک کا کام رکھ چکا ہے۔