اعجاز چوہدری

یکم مئی 1886 کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دی: اعجاز چوہدری

لاہور (عکس آن لائن) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے یکم مئی لیبر ڈے کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یکم مئی 1886 کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دی اور یہ دن ہمیں شکاگو کے شہداء اور ان کی جبرواستبداد کے خلاف جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،مزدور اللہ کا دوست، ملک کی قوت اور معاشرے کی شان ہے،

مزدوروں اور محنت کشوں کی ترقی کے بغیر ملکی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے،معاشرے کی حالت اس وقت تک نہیں بدلی جاسکتی جب تک مزدور کی حالت نہ بدلی جائے۔انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی کا خواب مزدور کی خوشحالی یقینی بنائے بغیر شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، نئے پاکستان میں محنت کشوں کو ان کے حقوق مل رہے، محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کامشن ہے، حکومت کی جانب سے مزدو دوست پالیسیاں بنائی جارہی ہیں ،محنت کش مزدور پی ٹی آئی کے ماتھے کا جھومر ہے محنت کشوں کے لیے حکومت نے مزدور طبقے کو 18ارب روپے کا پیکج دیا ہے ،

ملک بھر میں 12000 ہزاد دئیے جا رہے ہیں ، سوشل سیکیورٹی ہسپتال ورکر کے بچوں کے لیے تعلیمی سکالر شپ میرج گرانٹ ڈیٹھ گرانٹ رہائشی کالونیاں بھٹہ مزدوروں کے بچوں کے لیے مفت تعلیم صحت انصاف کارڈزدئیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ حکومت محنت کشوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے پی ٹی آئی نے ہمیشہ مزدوروں، محنت کشوں اور تنخواہ دار طبقے کے حقوق کی بات کی ہے،دین اسلام محنت کش کی عظمت اور فلاح و بہبود کا درس دیتا ہے۔ دین اسلام میں محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے اور دین اسلام مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اسے اجرت کی ادائیگی کا حکم دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ محنت کش پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں یوم مئی کا دن ہمیں مزدورں کی عظیم جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،پی ٹی آئی عوام دوست پالیسوں اور ملکی تعمیر و ترقی عوام کی فلاح و بہود کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں