نیک خواہشات

یو این سیکر ٹری جنرل کی جانب سے مسلمانوں کو رمضان کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار

اقوام متحدہ(عکس آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتر یس نے اپنی انتہائی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جب دنیا بھر کے مسلمان اپنے مقدس مہینے رمضان کا آغاز کررہے ہیں ۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ یہ رمضان بہت مختلف ہوگا کیونکہ نوول کرونا وبائی مرض کی وجہ سے سرگرمیاں متاثر ہوں گی ۔

دریں اثنا بہت سارے ایسے لوگ بھی ایک بار پھر یہ مہینہ بدقسمتی سے جنگ اور عدم تحفظ کے ماحول میں منائیں گے جوتصادم زدہ علاقوں میں مو جود ہیں۔گوتر یس نے اپنا 23 مارچ والا وہ پیغام دہرایا جس میں فوری طور پر عالمی سطح پر جنگ بندی کرنے کا کہا گیا تھا تا کہ نوول کرونا وائرس کے خلاف جنگ پر توجہ مرکوز کی جا سکے ۔میں وہ درخواست دہرانا چاہتا ہوں اور مقدس قرآن کے الفاظ یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اگروہ امن کی جانب رغبت رکھتے ہوں تو ان کی جانب راغب ہوجائیں ۔گوتر یس کا کہنا تھا کہ رمضان کا مطلب انتہائی بے کسوں کی مدد کرنا ہے،

انہوں نے کہا کہ میں مسلم دنیا کی ان تمام حکومتوں اور عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو اپنے اپنے عقیدے پر قائم ہیں اور جنگ سے فرار ہونے والوں لوگوں کو بہترین اسلامی روایات مہمان نوازی اور سخاوت کے ساتھ مدد فراہم کررہے ہیں جو کہ اس دنیا میں ایک بہترین سبق ہے جہاں پر ضرورت مندوں کے لئے بہت سارے دروازے بند ہیں جن کو تحفظ کی ضرورت ہے حتی کہ نوول کرونا وائرس سے قبل بھی ایسا ہی تھا۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر میری بہترین خواہشات ان تمام لوگوں کے نام ہیں جو رحم دلی ،یکجتہی اور اس سخت وقت میں ہمدردی کا جذ بہ رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں