انتونیو گوتریس

یو این سیکریٹری جنرل کا اپنے شاندار دورے پر پاکستانی عوام کا شکریہ

اسلام آباد(عکس آن لائن ) یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے شاندار دورے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ لاہور کی ثقافت اور تاریخ سے بہت لطف اندوز ہوا پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30سال سے کم عمرہے، خود کو مصروف رکھیں، سوچ بڑی رکھیں اور بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کوششیں کرتے رہیں۔

دورہ مکمل کر کے پاکستان سے روانگی کے بعد سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس جا رہا ہوں، اس دورے میں عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیے گئے شاہی قلعے اور بادشاہی مسجد گیا۔انتونیو گوتریس نے لکھا کہ انھوں نے لاہور کی وسیع تاریخ اور متحرک ثقاقت سے لطف اندوز ہونے کے بعد دورہ ختم کیا، ایک شان دار دورے پر پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستانی نوجوانوں کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30سال سے کم عمرہے، خود کو مصروف رکھیں، سوچ بڑی رکھیں اور بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے کوششیں کرتے رہیں۔۔قبل ازیں، یو این سیکریٹری جنرل دورہ پاکستان مکمل کر کے لاہور ایئر پورٹ سے واپس روانہ ہوئے تھے، اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب منیر اکرم نے سیکریٹری جنرل کو رخصت کیا، انتونیو گوتریس نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، اور دہشت گردی کو شکست دینے پر پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں