یوکرین کو بارودی سرنگوں پر قابو پانے کے لیے فوجی امداد کی ضرورت ہے، جرمنی

برلن(عکس آن لائن)جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا ہے کہ یوکرین کے جنوب مشرقی علاقوں میں روسی فوج کی بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی ایک بڑی پٹی یوکرینی فوجیوں کو متاثر کر رہی ہے اور کِیف نے مطالبہ کیا ہے کہ اسے بارودی سرنگوں سے اٹی اس پٹی کو عبور کرنے میں مدد کے لیے سازوسامان کی ضرورت ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انالینا بیئربوک نے برلن میں ایسٹونیائی ہم منصب کے ساتھ نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم اس وقت اس بات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں کہ ہم نہ صرف جرمنوں کی حیثیت سے بلکہ دیگر شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ طور پر اس درخواست کو کیسے پورا کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں