مسافر طیارہ

یوکرین کا مسافر طیارہ تہران سے پرواز کے تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ، عملے کے ارکان سمیت 176افراد ہلاک

تہران(عکس آن لائن) یوکرین کا مسافر طیارہ ایرانی دارالحکومت تہران سے پرواز کے تھوڑی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے ایران کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں مسافر طیارے میں سوار167افراد اور عملہ کے 9 ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔ یوکرین کی قومی فضائی کمپنی کی پرواز پی ایس۔752 بدھ کی صبح تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف روانہ ہوئی تھی۔

ایران میں ہلال احمر کے سربراہ نے مسافر طیارے پر سوار افراد کی تعداد 170بتائی ہے اور کہا ہے کہ حادثے میں کسی کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دس ایمبولینس گاڑیاں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں