یوکرائن

یوکرائن کا روسی میزائلوں کو فضاء میں مارگرانے والے آلات حاصل کرنیکی خواہش

واشنگٹن(عکس آن لائن) یوکرین کے صدرولودی میرزیلنسکی نے امریکا سے ایسے اضافی فضائی دفاعی نظام حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جوروسی میزائلوں کوفضا ہی میں ناکارہ بنا سکتے یامارگرا سکتے ہوں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس کے قومی سلامتی کے مشیرجیک سلیوان نے یوکرینی صدر کے اس مطالبے کا انکشاف کیا اور کہا کہ امریکا یوکرین کومہیا کرنے کے لیے ہتھیاروں کے نئے پیکج کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔اس میں درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی فضائی دفاعی صلاحیتیں شامل ہوں گی۔

سلیوان نے جرمنی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ صدر بائیڈن نے گروپ سات کے اپنی ساتھی رہ نماں کو بتایا اورانھوں نے صدر زیلنسکی کو بھی آگاہ کیا کہ ہم ایک پیکج کو حتمی شکل دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔اس میں یوکرین کے لیے اعلی درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والی فضائی دفاعی صلاحیتیں شامل ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ فوری ضرورت کا کچھ دیگر دفاعی سامان بھی مہیا کیا جائے گا۔ان میں توپ خانے اور کانٹر بیٹری ریڈار سسٹم کے لیے گولہ بارود بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں