یوٹیلیٹی اسٹورز

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز کا سرور ڈائون ہونے سے آپریشن معطل، شہری پریشان

لاہور ( عکس آن لا ئن) ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشنز کا سرور ڈائون ہوگیاجس کے باعث شہریوں کی اسٹورزکے باہر قطاریں لگی رہیں ۔پیر کے روز ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورز کا سرور ڈائون ہونے کے باعث اسٹورز پر آپریشن معطل ہوگیا جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ یوٹیلیٹی حکام کے مطابق سبسڈی کو 2حصوں میں تقسیم کرنے کے باعث سسٹم ڈائون ہوا اور سرور ڈائون ہونے کے باعث اسٹورز پر آٹے کی انٹری ممکن نہیں۔

حکام نے کہا کہ سسٹم ڈائون ہونے کے باعث اشیاء کی فراہمی ممکن نہیں جس کی وجہ سے شہریوں کی اسٹورزکے باہر قطاریں لگ گئیں ۔خیال رہے کہ ملک بھرکے یوٹیلیٹی اسٹورزپرعام شہریوں کے لئے آٹے کا10 کلوکا تھیلا 684 روپے میں دستیاب ہے جبکہ سستا آٹا 400 روپے صرف بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کارڈ رکھنے والوں کو دستیاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں