شیری رحمان

یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (عکس آن لائن)سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو سستی اشیا کی فراہمی کیلئے یوٹیلٹی اسٹورز قائم کیے،تباہی سرکار ان اسٹورز پر بھی اشیا ناقابل برداشت قیمتوں پر فروخت کر رہی ہے

ٹویٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ قیمتوں کے اشاریے کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیا خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فروری کے مہنے میں کھانے پینے کی 25 اشیا کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچیں۔شیری رحمان نے کہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو سستی اشیا کی فراہمی کے لیے یوٹیلٹی اسٹورز قائم کیے،تباہی سرکار مگر ان اسٹورز پر بھی اشیا ناقابل برداشت قیمتوں پر فروخت کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں