یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، میڈیکل پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں اصلاحات کی منظوری.

دیدی
لاہور (عکس آن لائن ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے اعلیٰ تدریسی و تحقیقی بورڈ کا اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا۔

156ویں اجلاس کی صدارت وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کی۔ اجلاس میں ایم ڈی، ایم ایس،

ایم ڈی ایس اصلاحات کمیٹی کی سفارشات اور چار اور پانچ سالہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے نظر ثانی شدہ نصاب کی منظوری دی گئی۔

ان پروگرامز میں ایم ڈی ڈرماٹولوجی، ریوماٹالوجی، ڈائیگنوسٹک ریڈیالوجی اور نیفرالوجی کے پروگرام، ایم ایس جنرل سرجری،

نیوروسرجری، یورولوجی کے پروگرام شامل ہیں۔ ایم ڈی ایس آپرٹیو ڈنٹسٹری اور ایم ڈی ایس پروستھوڈونٹکس کے نظر ثانی شدہ نصاب

کی بھی منظوری دی گئی۔ چار اور پانچ سالہ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے امتحانات میں ایس ای کیوز ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا

ہے۔ نصابات میں ترامیم کی سفارشات سپشیلٹی ایڈوائزری کمیٹیوں کی جانب سے پیش کی گئی تھیں۔ اجلاس میں بتایا کیا ،

کہ ان پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں امتحانات کا طریقہ کار یکساں رکھا جائے گا۔ اصلاحات کمیٹی کی سفارش پر پوسٹ گریجویٹ

پروگرامز کے انٹر میڈیٹ ایگزامینشن دو سال کے بجائے 18ماہ بعد ہوں گے۔ اسی طرح پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے فائنل امتحانات

کے مجموعی نمبر 1500سے کم کرکے 1000کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ یہ تمام سفارشات اب منظوری کیلئے اکیڈمک کونسل

اور سنڈیکیٹ کو بھیجی جائیں گی۔ریسرچ بورڈ کے اجلاس میں پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخل طلبہ کے مقالہ جات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جن طلبہ کے تحقیقی مقالہ جات پر رپورٹس کا جائزہ لیا گیااُن میں ڈاکٹر محمد شکیل پی ایچ ڈی بائیو کیمسٹری،

ڈاکٹر مننزہ صدف ایم فل بائیو کیمسٹری، فلزا حقیق ایم فل کمیونٹی میڈیسن، ڈاکٹر مہوش سلیم، ایم فل سائنس آف ڈینٹل میٹریل،

ڈاکٹر محمد عثمان جاوید ایم ڈی نیفولوجی، ڈاکٹر عامر یسین ایم ایس جنرل سرجری، ڈاکٹر ظفر اقبال ایم فل اناٹومی،

ڈاکٹر حدیقہ ذوالفقار ایم فل اناٹومی، ڈاکٹر سمیرا بدر ایم فل کمیونٹی میڈیسن، ڈاکٹر مظہر فرید ایم فل ہیماٹولوجی،

ڈاکٹر نازیہ اکبر میر ایم فل مائیکروبیالوجی، ڈاکٹر انم شاہد ایم فل ماربڈ اناٹومی، ڈاکٹر سدرہ جاوید ایم فل ماربڈ اناٹومی،

اقرا شوکت ایم فل میڈیکل لیبارٹریز سائنسز، ثوبیہ جاوید ایم فل میڈیکل لیبارٹریز سائنسز، ڈاکٹر نورین تبسم ایم فل اورل پیتھالوجی،

ڈاکٹر کرن نیر ایم فل اورل پیتھالوجی، ڈاکٹر صوفیہ یاسمین ایم فل فارماکولوجی، ڈاکٹر سعدیہ بانو ایم فل سائنس آف ڈینٹل میٹریل،

ڈاکٹر نادیہ ارشاد ایم فل سائنس آف ڈینٹل میٹریل، ڈاکٹر نورا حسن ایم ایچ پی ای، ڈاکٹر عمبرین فاطمہ خان ایم ڈی ایس آپریٹو ڈینٹسٹری

اور ڈاکٹر محمد عظیم ایم ڈی ایس آرتھوڈونٹکس شامل تھے۔ اجلاس میں مختلف کورسز میں

رجسٹریشن کیلئے11 ابتدائی تحقیقاتی خاکہ جات کی بھی منظوری دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں