یونیسیف

یونیسیف کو ویکسین کی ترسیلات میں مشکلات کا سامنا

جنیوا(عکس آن لائن) کووڈ ۔19 کی عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں کمرشل پروازوں میں کمی اور چارٹر فلائٹوں کی محدود فراہمی کی وجہ سے یونیسیف کو ویکسین کی ترسیل میں بڑے پیمانے پر مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

یونیسیف نے حکومتوں، نجی شعبے اور ایئر لائن انڈسٹری سے اپیل کی ہے کہ وہ انسانی جان بچانے والی ویکسینوں کے لیے سستی قیمت پر مال برداری کی جگہ فراہم کریں۔ رواں ماہ اٹھارہ مئی کو متوقع عالمی ادارہ صحت کے سالانہ اجلاس کے ایجنڈے میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے ساتھ ساتھ اس مسئلے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس مرتبہ ڈبلیو ایچ او کا سالانہ اجلاس آن لائن منعقد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں