چینی قیادت

یوم پاکستان کے موقع پر چینی قیادت کی جانب سے پاکستانی قیادت کے نام تہنیتی پیغامات

بیجنگ (عکس آن لائن) تیئیس مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نےپاکستانی صدر عارف علوی کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔ اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں ۔دونوں ممالک صدی کی سب سے بڑی تبدیلیوں اور وبائی صورتحال میں مضبوطی سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ،باہمی احترام برقرار رکھا،سفارتی تعلقات کی سترویں سالگرہ شاندار انداز میں منائی،چین-پاک اقتصادی راہداری کی اعلی معیار کی تعمیر کو فروغ دیا اور مشترکہ مفادات کی بھرپور حفاظت کی جو “فولادی دوستی “کی بھرپور عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چین-پاکستان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور صدر عارف علوی کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو بروئے کار لاتے ہوئے اسٹریٹجک روابط اور پالیسی کے ملاپ کو گہرائی تک لانے ،مختلف شعبوں میں تبادلوں و تعاون کو وسعت دینے،نئے عہد میں مزید قریبی چین-پاک ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کو تیز بنانے کے خواہاں ہیں تاکہ دونوں ممالک اور ان کے عوام اس سےمستفید ہوں۔

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے نام تہنیتی پیغام بھیجا اور کہا کہ چین ہمیشہ سے چین-پاک تعلقات کو اپنی پڑوسی سفارت کاری میں ترجیح دیتا ہے اور پاکستان میں ترقی و خوشحالی نیز “نئے پاکستان” کی تکمیل کی حمایت کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مل کر چین-پاک اقتصادی راہداری کی اعلی معیار کی تعمیر کو فروغ دینے،ہمہ گیر تبادلوں و تعاون کو وسعت دینے نیز چین-پاک چاروں موسموں کے اسٹریٹجک شراکت دارانہ تعلقات میں نئی پیش رفت کے حصول کے لیے کوشش کرنے کے خواہش مند ہیں ۔

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نےپاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو یومِ پاکستان کے موقع پر مبارک باد کا پیغام بھیجا۔ اپنے پیغام میں وانگ ای نے کہا کہ وبا اور پیچیدہ عالمی صورتحال میں چین اور پاکستان نےایک دوسرے پراعتماد کیا ،ایک دوسرے کی حمایت کی اور امن وترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کیں ۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے قابل اعتماد فولادی بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھتے ہوئے دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے اور چین پاک چار موسموں کی اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں