خواجہ سلمان رفیق

یوم پاکستان ملکی تاریخ کا سنہری دن اور یادداشت ہے،خواجہ سلمان رفیق

لاہور(عکس آن لائن)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ یوم پاکستان ملکی تاریخ کا ایک سنہری دن اور یادداشت ہے۔

یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ تعمیر پاکستان کے لئے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے، ہم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قرار داد پاکستان کی طرح ملکی ترقی کیلئے آج بھی اسی جذبے کی ضرورت ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے اللہ تعالی کے کرم سے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں