چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی

یوم دستور پر قوم کو مبارک باد ، آئین پاکستان کا مسودہ تیار کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد(نمائندہ عکس) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ یوم دستور پر میں قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، آئین پاکستان کا مسودہ تیار کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،یوم تشکر کی روایت سینیٹ آف پاکستان نے ڈالی ہے۔

یوم دستور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ یوم دستور پر میں قوم کو مبارک باد دیتا ہوں، آئین پاکستان کا مسودہ تیار کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یوم دستور ایک اہم دن ہے اور گزشتہ چند برسوں سے باقاعدہ طور پر منایا جا رہا ہے جبکہ یوم تشکر کی روایت سینیٹ آف پاکستان نے ڈالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10اپریل کو یوم دستور منایا جاتا ہے، ایوان بالا 1973 کے آئین کے تحت وجود میں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایوان بالا میں تمام صوبائی اکائیوں کو یکساں نمائندگی حاصل ہے، آئین کا مسودہ ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کی متفقہ رائے سے پاس کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں