انجیلا میرکل

یورپ کو کورونا وائرس سے سبق لینا ہوگا،جرمن چانسلر انجیلا میرکل

برلن (عکس آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہاہے کہ یورپ کو کورونا وائرس سے سبق لینا ہوگا،میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن چانسلر نے یہ تنبیہ ایسے وقت کی جب کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے اب تک یورپ میں انفیکشن کی تعداد سب سے زیادہ درج کی گئی ۔جرمن چانسلر میرکل نے کہا کہ پورے یورپ میں کورونا وائرس کے انفیکشن پھیلنے کے حالیہ واقعات تشویش ناک ہیں۔ انہوں نے یورپی یونین کے رکن ملکوں سے ان غلطیوں سے سبق سیکھنے کی بھی اپیل کی جو انہوں نے اس سال کے اوائل میں کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے میں پہلی مرتبہ کی تھیں۔

میرکل نے خطوں کی یورپی کمیٹی کے مقامی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے یورپی یونین کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی)کو کافی نقصان پہنچا اورہمیں یہ ثابت کرنا چاہیے کہ ہم نے سبق سیکھ لیا ہے۔جرمن چانسلر نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کرتے ہوئے مزید کہاہمیں یورپ کے لوگوں سے کہنا چاہیے کہ وہ محتاط رہیں، وہ ضابطوں پر عمل کریں، وہ دوری بنائے رکھیں، اپنے منہ اور ناک کو ڈھانپ کر رکھیں اور اپنی اقتصادی سرگرمیوں کو برقرار رکھتے ہوئے اس وائرس کو قابو میں رکھنے کے لیے جو کچھ بھی کرسکتے ہوں، وہ سب کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں