رجب طیب اردوان

یورپی یونین کو یہ احساس ہو چکا ہوگا کہ ہم ایک ہی کشتی کے سواری ہیں، صدر اردوان

انقرہ (عکس آن لائن)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اب یورپی یونین کو یہ احساس ہو چکا ہوگا کہ ہم ایک ہی کشتی کے سواری ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر رجب طیب اردوان نے ترکی اور یورپی یونین کا مشترکہ دشمن سرحدوں کو خاطر میں نہ لانے والا وائر س ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ’’میں امید کرتا ہوں کہ اب یورپی یونین کو یہ احساس ہو چکا ہوگا کہ ہم ایک ہی کشتی کے سواری ہیں۔

صدر اردوان نے یورپی یونین کے نظریے کو عملی جامہ پہنانے والے شومان ڈیکلریشن کی منظوری کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا۔پیغام میں انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ یورپی یونین نے پوری دنیا کو تباہ و برباد کر دینے والی دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کے راکھ کے ڈھیر سے از سر نو جنم پانے، ممالک کی جانب سے تفریق بازی اور دشمنی کو ایک طرف چھوڑتے ہوئے امن، تحفظ، ترقی اور خوشحالی کے لیے سب کو یکجا کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی ایک تباہ کن آفت سے دو چار ہیں۔ یہ دشمن نہ صرف ہماری صحت بلکہ ہماری خوشحال، سماجی نظام اور روابط کو بھی خطرے میں ڈالے ہوئے ہے۔ اس نے ہمیں کئی سبق بھی سکھائے ہیں۔ لہذا ہمیں یکجا ہوتے ہوئے تمام تر مشکلات کر مل جل کر ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں