یورپی یونین

یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین تجارتی مذاکرات اگلے مرحلے میں پہنچ گئے

لندن ( عکس آن لائن) یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین ایک جامع تجارتی معاہدے کی نیت سے کیے جانے والے مذاکرات اب اپنے اگلے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔ یورپی کمیشن کی خاتون صدر ارزولا فان ڈئرلاین اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے مابین گزشتہ رات ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں یہ اتفاق رائے ہو گیا کہ اب تک ختم نہ ہونے والے اختلافات کے باوجود یہ دوطرفہ مذاکرات آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے۔ اس بارے میں فان ڈئر لاین اور جانسن پیر کے روز ایک بار پھر آپس میں ٹیلی فون پر گفتگو کریں گے۔ فریقین کے پاس اس تجارتی معاہدے کو طے کرنے کے لیے اکتیس دسمبر تک کا وقت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں