میزائل حملے

یمن،حوثی باغیوں کے مسجد پر میزائل حملے میں83 فوجی ہلاک

دبئی(عکس آن لائن)حوثی باغیوں کی جانب سے وسطی صوبے معارب کی ایک مسجد پر ایک میزائل حملے میں کم ازکم 83 یمنی فوجی ہلاک اور ڈیڑھ سو کے قریب زخمی ہوگئے ہیں ، یہ بات طبی اور فوجی ذرائع نے اتوار کو بتائی ہے ۔

فوجی ذرائع نے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ حوثیوں نے ہفتے کو مغرب کی نماز کے دوران صنعاء کے مشرق میں تقریباً170کلومیٹر(105میل) دور معارب کے ایک فوجی کیمپ کی مسجد پر حملہ کیا ۔ معارب شہر کے ہسپتال جہاں حملے کا نشانہ بننے والے افراد کو لایا گیا ہے ، ایک طبی ذریعے نے بتایا کہ حملے میں کم ازکم ذظفوجی ہلاک جبکہ 148سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

یمن کی بین الاقوامی تسلیم شدہ حکومت جسے سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کی حمایت حاصل ہے ، 2014ء سے ایران نواز حوثیوں کے خلاف لڑ رہی ہے ، یہ لڑائی اس وقت شروع ہوگئی تھی جب باغیوں نے شمالی دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کیا تھا ۔ سرکاری خبررساں ایجنسی صباء کے مطابق یمنی صدر عبدالربو منصور ہادی نے اس بزدلانہ اور دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں