حلیم عادل شیخ

ہنگامہ آرائی اور جلا وگھیرا و کیس ،پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہرکی ضمانت منظور

کراچی (عکس آن لائن ) کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیروز آباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلا وگھیرا وکے کیس پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور راجہ اظہرکی ضمانت منظورکرلی۔ کراچی انسداد دہشت گردی عدالت 9 مئی کو فیروزآباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلا وگھیرا وکیس سے متعلق سماعت ہوئی عدالت نے حلیم عادل شیخ اورراجہ اظہر کی ضمانت منظورکرکے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبرتک ملتوی کردی، حلیم عادل شیخ و دیگر پر ہنگامہ آرائی ،جلاو گھیرا وسمیت متعدد الزامات ہیں حلیم عادل شیخ مبینہ ٹان تھانے کے کیس میں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں