ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

ہنر مند پروگرام نوجوانوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(عکس آن لائن)کامیاب جوان پروگرام کے تحت ہنر سب کیلئے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہنر مند پروگرام نوجوانوں کیلئے امید کی ایک کرن ہے۔خواتین ہنر مند پروگرام سے فائدہ اٹھا کر ملکی ترقی میں کردار ادا کریں گی خواتین نئے پاکستان کا ہر اول دستہ ہیں۔

دنیا میں پاکستان کی بیٹیوں کا تعارف آئی ٹی میں نمایاں کارکردگی سے ہوگا۔خواتین کو بااختیار بناناوزیراعظم عمران خان کا وژن ہے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ خواتین میں آگے بڑھنے کی بے پناہ صلاحیت ہے،مواقع کی کمی ہے۔موجودہ حکومت خواتین کوآگے بڑھنے کیلئے بے پناہ مواقع فراہم کررہی ہے۔کسی بھی معاشرے میں کامیاب سرمایہ کاری انسانی وسائل پر کی جاتی ہے۔

چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے کامیاب جوان پروگرام اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔پااکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ہنر مند پروگرام کے ذریعے چیلنجز مواقع میں تبدیل ہوں گے۔ہنر مند پروگرام معاشرے کے خدو خال کو بدلے گا،ہر گھر میں تبدیلی آئیگی۔ نوجوان نسل کو جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگی میں فاطمہ جناح یونیورسٹی کا کردار اہم ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں