ہندو برادری

ہندو برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے، چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کی ہولی تہوار پر مبارکباد

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ہندو برادری کو ہولی تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ ہندو برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہولی تہوار کی بدولت خوشیاں بانٹنے کا موقع ملتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ میں پاکستان کے ایوان بالا کی جانب سے ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اپس میں خوشیاں بانٹنی ہیں اور پاکستان کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ہندو برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں محبت ، بھائی چارے اور امن کو مزید فروغ دینا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں