شہریار خان آفریدی

ہندوتوا وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی فوج اور آر ایس ایس کو مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کا قتل عام کرنے کی کھلی چھٹی دیدی ہے ،شہر یار آفریدی

اسلام آباد (عکس آن لائن)چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے پر کہا ہے کہ ہندوتوا وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی فوج اور آر ایس ایس کو کھلی چھوٹ دے دی ہے کہ وہ مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کا قتل عام کریں ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کشمیر ہندوتوا کے اقلیت کش منصوبے کا خاص نشانہ ہے، مودی نے اپنی فوج کو کشمیریوں کی نسل کشی کا کام سونپا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی میڈیا و حکومت نے بڑی چالاکی سے ہندوستان میں جاری انتہا پسندی پر پردہ ڈال رکھا ہے۔

شہریار خان آفریدی نے کہاکہ ہندوستان میں پس پردہ جاری انتہا پسندی اب دنیا کے سامنے بے نقاب ہونا شروع ہو گئی ہے،بھارت میں پھیلی غلط فہمی ، اقلیتوں کے خلاف تشدد اور کشمیریوں سے نفرت واضح ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں