خواجہ سعد رفیق

ہم پر ظلم کرنیوالوں میں ایک شخص نہیں بہت سے شامل تھے، سعد رفیق

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر ریلوے و شہری ہوابازی خوجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم پر ظلم کرنے والوں میں صرف ایک شخص نہیں بہت سے شامل تھے، کوئی اسٹیبلشمنٹ میں تھا یا عدلیہ میں تھا،ایک آدمی کے کورٹ مارشل تک بات نہیں رکے گی، جس جس نے غلاظت میں حصہ ڈالا وہ بھگتنے کیلئے تیار ہو جائے۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اب اسٹے آرڈرز یا ٹوٹی ٹانگ کے پیچھے چھپنا چھوڑ دیں، اب تو وہ صحت مند ہیں اسی لئے ریلی کی قیادت کرنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ آج کل ایک ریٹائرڈ جنرل کے کورٹ مارشل کی بات ہورہی ہے، بات نکلی تو دور تلک جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر ظلم کرنے والوں میں صرف ایک شخص نہیں بہت سے شامل تھے،کوئی اسٹیبلشمنٹ میں تھا یا عدلیہ میں۔انہوں نے کہا کہ سب وارداتئے ایک ایک کرکے اپنی وارداتیں مان رہے ہیں، صرف ایک آدمی کے کورٹ مارشل تک بات نہیں رکے گی جس جس نے اس غلاظت میں حصہ ڈالا وہ بھگتنے کے لیے تیار ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں داغدار کرنے والے اپنی غلطی تسلیم کریں، نواز شریف کیخلاف کیسز ختم کرکے انہیں وطن واپس لایا جائے۔سعد رفیق نے انتخابات سے پہلے احتساب کی بجائے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں