خالد مقبول صدیقی

ہم نے ماضی میں کبھی کسی سے اتنا کچھ نہیں منوایا جتنا پیپلز پارٹی سے آج منوایا‘ خالد مقبول صدیقی

کراچی (نمائندہ عکس)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے ایم کیو ایم نے ماضی میں کبھی کسی سے اتنا کچھ نہیں منوایا جتنا پیپلز پارٹی سے آج منوایا جبکہ وفاق سے الگ اور صوبے سے الگ مطالبات منوائے۔ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے اپنے صوبے کیلئے انگھوٹا لگوایا ہے، کارکنان کو مبارک ہو کہ ایم کیوایم نے تمام مطالبات منوالیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو پکڑا تو ان کو حکومت مل گئی، چھوڑا تو ان کی حکومت چھوٹ گئی، وزیراعظم ،صدر اور گورنر کی موجودگی میں بھی انکے چودہ اراکین قومی اسمبلی کراچی میں کچھ نہ کرسکے۔اس کے علاوہ سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ 9 مارچ کو وزیراعظم بہادر آباد آئے،کسی بیرونی سازش کا ذکر نہیں کیاجبکہ 29مارچ کو گورنر سندھ اور پرویز خٹک نے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی وہاں بھی کسی سازش کا نہیں بتایا گیا۔فیصل سبزواری نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ جانے پر ہمیں مجبور کیا گیا۔ان میں اتنی سکت نہیں تھی کہ ایک بھی سیٹ جیت سکیں۔انہوں نے کہاکہ اور ہم پر الزام لگایا جارہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی حکومت کو دھوکا دیا ، ہم نے پیٹھ پیچھے کچھ نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں