خالد عباس ڈار

ہم نے اسٹیج ڈرامے میں کلاسیکل رقص شامل کیا مگر اب تو سارا ڈرامہ ڈانس میں ہے ‘خالد عباس ڈار

لاہور ( عکس آن لائن)سینئر اداکار خالد عباس ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے تو اسٹیج ڈرامے میں کلاسیکل رقص شامل کیا تھا مگر اب تو سارا ڈرامہ ڈانس میں ہے ،جب ہم نے اسٹیج ڈرامے کا آغاز کیا تو مسعود اختر انٹرنینمنٹ ہیرو کے طور پر آتے تھے اور انہوں نے ہی اصل اسٹیج ڈرامے کی بنیاد رکھی ۔

جب ہم نے اسٹیج ڈرامے شروع کیے تو ہم ڈرامہ دیکھنے کے لئے آنے والی فیملیوں کو آنے اور جانے کا کرایہ بھی دیتے تھے ۔ جب ہمارا ڈرامہ کچھ بہتر ہو گیا تو ہم نے صرف آنے کا کرایہ دینا شروع کردیا اور انہیں جاتے ہوئے تانگے کا کرایہ دینا ہوتا تھا تو ہم غائب ہو جاتے تھے ۔

جب اسٹیج ڈرامہ کامیابی سے ہمکنار ہوا تو میں نے مسعود اختر سے کہا کہ اب تھیٹر پر دس روپے کی ٹکٹ لگا دیتے ہیں ، میری اس بات پر مسعود اختر غصے میں آگئے ، انہیں اس بات پر اعتراض تھا کہ دس روپے ٹکٹ نہیں ہونی چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں