ہم عدلیہ پرامید اور اعتماد رکھتے ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (عکس آن لائن )رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم عدلیہ پرامید اور اعتماد رکھتے ہیں ۔

رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے،القادر ٹرسٹ میں بچے فری تعلیم حاصل کررہے تھے جہاں ہمیں ڈیڑھ کلومیٹر پیدل جانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ حسن اور حسین نواز 7سال بعد ملک واپس آئے، دنوں ایک دن پیش ہوئے دوسرے دن سب کیسز ختم ہوگئے، آج بھی ایون فیلڈ ایک معمہ ہے اوریہ معمہ حل نہیں ہوسکا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج سیاسی بات ہوئی ہے ، انہوں نے بھی کہا ہے کہ ہم عدلیہ پر اعتماد اور امید رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز ملک کے دفاع میں ہمہ وقت تیار ہیں، جو ہر جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو لیٹر ہم نے ضرور لکھے تھے، لیٹر لکھنے کا مقصد انہیں یاد دہانی کروانی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں