شیری رحمن

ہم تو بہت پہلے کہہ چکے ہیں اس دور حکومت میں کرپشن بڑھی ہے،شیری رحمن

اسلام آباد (عکس آن لائن)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پیپلزپارٹی کی سینئر نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ ہم تو بہت پہلے کہہ چکے ہیں اس دور حکومت میں کرپشن بڑھی ہے۔ ایک بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، وزیر اعظم نے گزشتہ حکومتوں پر کرپشن پر الزامات لگائے۔شیری رحمان نے کہاکہ عالمی ادارے نے احتسابی سرکار کو بے نقاب کر دیا ہے،

رپورٹ میں پاکستان 117 سے 120 ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔شیری رحمان نے کہاکہ اس حکومت نے کرپشن ختم کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ثابت ہو گیا کرپشن ختم یا کم نہیں ہوئی بڑھ گئی ہے، مالم جبہ، بی آر ٹی اور دیگر کرپشن اسکینڈل سے ابھی پردہ اٹھنا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے تمام تر دعوہ جھوٹے ثابت ہو رہے، یہ حکومت کرپشن کا خاتمہ نہیں بلکہ کرپشن کے رکارڈ بنائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں