پرویز رشید

ہمیں ہر وقت گالیاں دینے والوں کو مبارک ‘ہینڈ سم عمران ‘ملک ریاض کے ذریعہ زرداری سے معافیاں مانگ رہے ہیں

اوکاڑہ(نمائندہ عکس)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءوسابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہمیں ہر وقت گالیاں دینے والوں کو مبارک ہو ان کے ہینڈ سم عمران خان ملک ریاض کے ذریعہ سابق صدر آصف علی زرداری سے معافیاں مانگ رہے ہیں

انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے نامور پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی عمران خان کا پیغام سابق صدر آصف علی زرداری کو پہنچانے کی مبینہ آڈیو کال لیک ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا پرویز رشید نے کہا کہ معافی مانگنے پر کوئی حیرت ےا اعتراض نہیں ہے حیرت تو اس بات پر ہے کہ ایک نام نہاد صادق و امین شخص مبینہ ملزم سے معافیاں مانگ رہا ہے حالانکہ عمران خان آصف علی زرداری کو برے الفاظ میں مخاطب کرتے رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں