شیخ رشید

ہمیں گھٹیا لوگوں سے انتقام نہیں لینا، شیخ رشید

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ تکبر اور غرور سے دور رہنا ہے ،ہمیں گھٹیا لوگوں سے انتقام نہیں لینا،اداروں نے غیرجانبدارانہ صاف اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکھی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہمیں گھٹیا لوگوں سے انتقام نہیں لینا بلکہ عاجزی سے کام لینا ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے جس نے عمران خان کو اتنی بڑی عزت دی اور کامیابی سے نوازا ہے۔ اس موقع پر شیخ رشید نے ضمنی انتخابات کے دوران اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اداروں نے غیرجانبدارانہ صاف اور شفاف الیکشن کی بنیاد رکھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں