بشری انصاری

ہمیں کسی کے کام پر رائے دیتے ہوئے الفاظ کے چناؤ کو مدنظر رکھنا چاہیے، بشری انصاری

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ بشری انصاری نے کہاکہ ہمیں کسی کے کام پر رائے دیتے ہوئے،

الفاظ کے چناؤ کو مدنظر رکھنا چاہیے۔ انہوں نے انسٹاگرام میں جاری ایک پوسٹ میں لکھا کہ

انہوں نے شوبز انڈسٹری کو 40سال دیئے ہیں اور مداحوں کو محظوظ کرنے کے لئے بہت محنت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہدایت کار ، پرڈیوسر اور اداکار کسی بھی ڈرامے اور فلم کو پیش کرنے کے لئے بہت محنت

کرتے ہیں جس پر شائقین کی رائے دینا اور پسند اور نا پسند کرنا ان کا حق ہے لیکن رائے دیتے ہوئے

الفاظ کے چناؤ کو مدنظر رکھیں اور کسی کی تذلیل مت کریں ۔ یاد رہے اداکارہ کے نئے ڈرامہ سیریل

’’زیبائش‘‘ پر کافی تنقید کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں