بیرسٹر گوہر علی

ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا کچھ نہیں دیا جا رہا،بیرسٹر گوہر خان

پشاور (عکس آن لائن)سابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ تو کیا کچھ بھی نہیں دیا جا رہا، سیاسی پارٹی سے نشان لے لیں تو وہ ختم ہو جائے گی۔ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ ہائی کورٹ میں موسمِ سرما کی چھٹیاں ہیں۔

انہوںنے کہاکہ سنگل بینچ بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کر سکتا ہے۔بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ سپریم کورٹ بار بار کہہ چکی ہے کہ سیاسی جماعت کاحق ہے کہ اپنے پارٹی نشان سے الیکشن لڑے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس الیکشن کے بعد صدر اور سینیٹ کا الیکشن بھی ہونا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں