شاداب خان

ہمیں سپورٹ کرتے رہیں،شاداب خان کی شائقین سے اپیل

لاہور ( نمائندہ عکس) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کل اتوار سے شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل کرکٹ شائقین سے سپورٹ کر نے کی اپیل کی ہے۔شاداب خان نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر محمد حارث اور محمد نواز کے ساتھ ایک خوبصورت اسٹائلش تصویر شیئر کی ہے۔

شاداب خان کا تصویر پر لکھنا ہے کہ ہم ورلڈ کپ کیلئے روانہ ہو رہے ہیں، شاداب خان نے کرکٹ شائقین سے اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فینز سے کہوں گا کہ ہمیں سپورٹ کرتے رہیں۔شاداب خان کا مزید کہنا ہے کہ یہ آپ سب کی ٹیم ہے، ہم ورلڈ کپ میں اپنی 100 فیصد کوشش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں