نواز شریف

ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب روپے لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں، ایسے عدل کا احترام کون کرے گا؟

لندن (عکس آن لائن) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کا چیف جسٹس کے ریمارکس پر ردعمل سامنے آ گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب روپے لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں، ایسے عدل کا احترام کون کرے گا؟۔ واضح رہے سابق وزیر اعظم عمران خان کو نیب کی جانب سے گرفتار کرنے کے بعد سپریم کورٹ پیش کرنے پر چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے عمران خان سے مخاطب ہو کر “گڈ ٹو سی یو” بولا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں