وزیر خارجہ

ہمیشہ کہا پی ڈی ایم غیر فطری اتحاد ہے ، منشور او ر سوچ ایک نہیں ،وزیر خارجہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہا پی ڈی ایم غیر فطری اتحاد ہے ، منشور او ر سوچ ایک نہیں ،استعفوں کے مطالبے کے حوالے سے میرے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں ، شروع سے کہتا چلا آرہا ہوں ،پیپلز پارٹی استعفے نہیں دیگی ،پیپلز پارٹی کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دیگی ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پی ڈی ایم کے حوالے سے اہم بیان میں کہاکہ میں نے ہمیشہ کہا کہ پی ڈی ایم ایک غیر فطری اتحاد ہے ،

ان کا منشور اور سوچ ایک نہیں ہے ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ کٹھ جوڑ محض مفادات کی وجہ سے ہے ،سینٹ انتخابات میں یہ ایک دوسرے پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے رہے ،ان کا اندرونی انتشار، کھل کر سامنے آ چکا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ آصف علی زرداری نے استعفوں کیلئے نواز شریف کی واپسی کی شرط رکھی جسے مریم نواز نے اسی اجلاس میں مسترد کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ استعفوں کے مطالبے کے حوالے سے میرے بیانات ریکارڈ پر موجود ہیں ،میں شروع سے کہتا چلا آ رہا ہوں کہ پیپلز پارٹی استعفے نہیں دے گی ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پیپلز پارٹی، کسی صورت سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پی ڈی ایم کا اتحاد، نیب کی گرفت سے بچنے کیلئے ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ دونوں اپنے اپنے مفادات کیلئے ایک دوسرے کو استعمال کر رہے تھے تاکہ مقصد پورا ہونے کے بعد راہیں جدا کر لی جائیں ـ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ انہوں نے اپنے بچاؤ کیلئے پی ڈی ایم میں پڑاؤ کیا ہوا تھا ،انہیں اختلافات کے باعث مولانا فضل الرحمن نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لانگ مارچ منسوخ کیا اور کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں