ہمایوں سعید

ہمیشہ آگے بڑھنے کی جستجو رہی ہے ،موقع کی مناسبت سے پیشرفت کرتا ہوں ‘ ہمایوں سعید

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ ہمیشہ آگے بڑھنے کی جستجو رہی ہے اور موقع کی مناسبت سے پیشرفت کرتا ہوں ، جولوگ اپنی زندگی میں ڈسپلن کو اہمیت دیتے ہیں وہ کامیاب رہتے ہیں اور بے ترتیب زندگی گزارنے والوں کی زندگی کے نتائج بھی ایسے ہی ہوتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں ہمایوں سعید نے کہا کہ زندگی نام ہی جستجو اور محنت کرنے کا ہے اگر انسان یہ سمجھے کہ اس نے مقام اور پیسہ بنا لیا ہے توگھر بیٹھ جائے تو میں اسے درست نہیں سمجھتا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھ میں ہمیشہ سے کام کرنے کی لگن اور جستجو ہے اور میں موقع کی مناسبت سے پیشرفت کرتا ہوں ۔ ہمایوں سعید نے کہا کہ ڈسپلن والی زندگی گزاری ہے اور کامیابیاںبھی ملی ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اگر آپ زندگی کو بے ترتیب طریقے سے گزارتے ہیں تو آپ کبھی بھی اپنی منزل کو حاصل نہیں کر سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں