منفرد اداکار

ہمایوں سعید ایک منفرد اداکار ہیں،ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی، مہوش حیات

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ مہوش حیات نے اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کی وجہ بتادی۔انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید کی منفرد اداکاری بناء پر وہ ہمیشہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی اور اسی وجہ سے وہ ان کے ساتھ کسی بھی نئے پراجیکٹ کو مسترد نہیں کرسکتی ہیں۔

اداکارہ فلم ’’لندن نہیں جاؤں گا‘‘ میں جلوہ گر ہوں گی،فلم رواں سال سینما کی زینت بنے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں