شفقت محمود

ہمارے اتحادیوں اور ہمارا نظریہ ایک ہے، شفقت محمود

لاہور (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمارے اتحادیوں اور ہمارا نظریہ ایک ہے، یہ سب مل کر شور ڈال رہے ہیں، تین سالوں میں کچھ ہوا نہیں اب کیا کریں گے، تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو لائیں یہ انکا آئینی حق ہے ۔ شفقت محمود نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ تھے اور ہیں، ہمارے اتحادیوں کا اور ہمارا نظریہ ایک ہے، جمہوریت میں ہمیشہ ایسا ہوتا ہے کہ کسی چیز پر آگے بڑھتے ہیں تو اس پر گفت و شنید ہوتی ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ وزیر اعظم کا روس کا دورہ بہت اہم تھا، جو ایک گھنٹے کی ملاقات ہونی تھی وہ تین گھنٹے کی ہوئی، وزیر اعظم انتیس سال بعد روس کے دورہ پر گئے۔ وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ہم ایسی فارن پالیسی لا رہے ہیں جس میں سب ریلیونٹ طاقتوں سے تعلق رہے، جب الیکشن ہوتے ہیں تو کہیں ہار ہوتی ہے اور جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا منڈی بہاولدین میں جلسہ ہوا آپ نے دیکھا عوام کا جم غفیر تھا، میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں کہیں سے گھبرایا ہوا لگ رہا ہوں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں