سرفراز احمد

ہماری ٹیم میں کافی فیلڈرز ایسے ہیں جنہیں چھپانا پڑتا ہے ، سرفراز احمد

کراچی(عکس آن لائن )کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے پشاور زلمی سے شکست کے بعد سارا ملبہ فیلڈرز پر ڈالتے ہوئے مضحکہ خیز بات کردی۔اختتامی تقریب میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں کافی سارے فیلڈرز ایسے ہیں جنہیں چھپانا پڑتا ہے ،کوشش کریں گے کہ آنے والے میچوں میں اچھی فیلڈنگ کا مظاہر ہ کر سکیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ آج کامران اکمل کی پرفارمنس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج پشاور زلمی کے باولرز نے اچھی باولنگ کی اور انہوں نے ہمیں وکٹ ٹو وکٹ باولنگ کی اور شارٹ مارنے کے لیے روم فراہم نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں