شاہ محمود قریشی

ہماری (ق) لیگ سے اچھی ملاقات ہوئی ،میں ق لیگ کا فیصلہ نہیں بتا سکتا اور نہ ہی میرے پاس اختیار ہے،وزیرخارجہ

اسلام آ باد(نمائندہ عکس)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری مسلم لیگ (ق) سے اچھی ملاقات ہوئی ،میں ق لیگ کا فیصلہ نہیں بتا سکتا اور نہ ہی میرے پاس اختیار ہے،یہ لوگ حکومتی صورتحال پر مشاورت اور تبادلہ خیال کررہے ہیں۔

پیر کو لاہور میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ دو گھنٹے میں صورتحال واضح ہوجائے گی،آج اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے،تحریک عدم اعتماد اسمبلی کے ایجنڈے پر موجود ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ اجلاس کو کیسے چلانا ہے اس کا اختیار اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ہے،ق لیگ سے ملاقات میں اچھی پیشرفت ہوئی ہے جبکہ ہماری ایم کیو ایم اور بی اے پی سے بھی اچھی ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایک طرف چوہدری برادران کو آفر جبکہ دوسری طرف تحریک عدم اعتماد پیش کررہی ہے،چوہدری صاحبان غورکریں کہ ن لیگ حقیقت میں کیا کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں