عثمان بزدار

ہماری حکومت کاغذی کارروائیوں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ماضی میں ترقی محض

کاغذوں میں تھی، ہماری حکومت کاغذی کارروائیوں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت یکساں

ترقی کے وڑن پر یقین رکھتی ہے اور اب ترقی زمین پر نظر بھی آتی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا

کہ پسماندہ علاقوں اور بڑے شہروں میں عوامی ضروریات کا تعین کر کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے،

جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کو ترقی کے سفر میں یکساں اہمیت دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ

پنجاب حکومت دو برس میں متعدد اسپیشل اکنامک زونز پر کام شروع کر چکی ہے اور بہت جلد بہاولپور

میں اسپیشل اکنامک زون پر بھی کا م شروع کرنے جا رہے ہیں۔ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ

جنوبی پنجاب میں مدر اینڈ چائلڈ،کارڈیالوجی اور جنرل اسپتال بنا رہے ہیں، پنجاب کا کوئی شہر،

قصبہ اور دیہات ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں