خادم حسین

ہفتے میں3دن کاروباری سرگرمیاں بند رہنے سے بازاروں میں رش ہوگا،خادم حسین

لاہور (عکس آن لائن)تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے حکومت کی طرف سے مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں شروع کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں 3دن کاروبار بند رہنے اور محدود ٹائم سے بازاروں میں رش ہوگا اس لیے حکومت اس فیصلہ پر نظر ثانی کرے عید کے پش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پورا ہفتہ مارکیٹس کھولنے اور کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی جائے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ مسلسل لاک ڈاؤن سے ملک میں غربت اور بے روزگاری بڑھی، تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے معاشی مسائل ختم ہونے سے ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومتی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں