مہنگائی

ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 44.49فیصد ریکارڈ

اسلام آباد(عکس آن لائن)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کی رپورٹ جاری کر دی،ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 44.49فیصد ریکارڈ کی گئی۔جمعہ کے روز ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کی رپورٹ جاری کر دی،ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 44.49فیصد ریکارڈ کی گئی،

رپورٹ کے مطابق 27اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 14روپے 64پیسے اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے میں 20کلو آٹے کا تھیلا 81.66مہنگا ہوا، برائلر زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 51روپے 83پیسے اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے کے دوران کیلا فی درجن 11روپے 52پیسے مہنگا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں