راہول گاندھی

ہر کوئی جانتا ہے کہ سرحدوں پر کیاہورہا ہے ،راہول گاندھی کی امیت شاہ پر کڑی تنقید

نئی دہلی (عکس آن لائن) کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس دعوے پر کڑی تنقید کی ہے کہ بھارت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں کامیابی کے ساتھ اپنی سرحدوں کادفاع تحفظ کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ایک ایسے وقت میں بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جب چین کی فوج بھارت کے سرحدی علاقوں سے متصل وسطی چینی صوبے میں بڑے پیمانے پر مشق جاری رکھے ہوئے ہے ۔ امیت شاہ نے گزشتہ روز بہار میں ایک ورچوئل عوامی ریلی سے خطاب کے دوران دعوی کیا تھا کہ اوڑی بارہمولہ میں کامیاب سرجیکل اسٹرائیک بھارت کی جامع دفاعی پالیسی کا واضح ثبوت ہے اور ملک کی سرحدوں کے دفاع میں بھارت کا نمبر امریکہ اور اسرائیل کے بعد تیسراہے۔

راہول گاندھی نے ایک ٹویت میں امیت شاہ کے بیان کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ لداخ میں چین کے ہاتھوں بھارت کو شرمناک صورتحال کا سامنا کرنے کے بعد ہر کوئی جانتا ہے کہ سرحدوں پر دفاع کی کیاحقیقت ہے ۔راہول گاندھی کی طرف سے امیت شاہ پر تنقید چین کی طرف سے فوجیوں اورگاڑیوں کی ملک کی شمال مغربی سرحد پر نقل و حرکت یقینی بنانے کیلئے بڑے پیمانے پر فوجی مشق کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں