عابد علی

ہرارے ٹیسٹ ، پاکستان نے اظہر علی اور عابد علی سنچریو ں کی بدولت ایک وکٹ پر 268رنز بنالئے

ہرارے (عکس آن لائن)پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز تجربہ کار بلے باز اظہر علی اور اوپنر عابد علی کی شان دار سنچریوں کی بدولت شاندار بیٹنگ کرتے ہوئےچاروکٹ پر 268 رنز بنا لیے ہیں۔ہرارے میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر عمران بٹ خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔پاکستان کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور پہلے میچ میں عمدہ بلے بازی کرنے والے عمران بٹ ناکامی سے دوچار ہوئے اور صرف 2 رنز بنا کر 12 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد عابد علی کا ساتھ دینے اظہر علی کریز پر آئے اور دونوں کے درمیان 232 رنز کی شان دار شراکت قائم ہوئی۔اظہر علی نے شان دار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے کیریئر کی 18 ویں سنچری مکمل کی۔

اوپنر عابد علی نے بھی اپنی بہترین بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 16 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔قبل ازیں پاکستان کی طرف سے تابش خان اور زمبابوے کے لیوک جونگوے نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 116 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کر لی تھی۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں لیتے ہوئے میچ میں مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں