قاسم خان سوری

ہاکی کے نیشنل چمپئن شپ کے ٹورنامنٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے،قاسم خان سوری

راولپنڈی(عکس آن لائن)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ ہاکی کے نیشنل چمپئن شپ کے ٹورنامنٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے،ہاکی میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور جلد سکول و کالجز میں اس کو بحال کریں گے،جب تک ہاکی میں سپانسرز نہیں آئیں گے تب تک ہاکی فروغ نہیں ہوگا۔

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی نیشنل چمپئن شپ ہاکی کے سیمی فائنل کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاکی کے نیشنل چمپئن شپ کے ٹورنامنٹ کو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے،ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے جس کو بحال کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں جب چھوٹا تھا تو مجھے اپنے ہاکی کے کھلاڑیوں کے شرٹ نمبر بھی یاد ہوتے تھے،ہاکی میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور جلد سکول و کالجز میں اس کو بحال کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ ملک میں ہاکی کو فروغ دیا جائے۔

انہوںنے کہاکہ ضروری ہے کہ ہاکی کے سکول اور کالجز میں دوبارہ ٹورنامنٹ کروائے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ پی ایس ایل میں لاہور اور کراچی کا مقابلہ ہر شائقین نے دیکھا۔ انہوںنے کہاکہ جب تک ہاکی میں سپانسرز نہیں آئیں گے تب تک ہاکی فروغ نہیں ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ جیسے پی ایس ایل کھیلا گیا ویسے ہی امید ہے ہاکی بھی کھیلا جائے گا،میرے مطابق کرکٹ کی طرح ہاکی میں بھی علاقائی سٹرکچر لانا پڑے گا۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں