مظاہرین

ہانگ کانگ، مظاہرین کے ریسٹورانوں اوربینکوں پر حملے

ہانگ کانگ(عکس آن لائن) ہانگ کانگ پولیس نے کولون میں پر تشدد احتجاج کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ اس احتجاج نے کئی ماہ سے ہانگ کانگ میں افراتفری پھیلا رکھی ہے ،پولیس کی طرف سے وارننگ کے باوجود مظاہرین نے سم شا تسوئی کے علاقے میں رکاوٹیں کھڑی کیں نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور بعض مظاہرین نے ریسٹورانوں اوربینکوں کے دروازے توڑ کر انہیں آگ لگا دی،ایسے اقدامات مکمل طور پر قانون کی خلاف ورزی ہے،

پولیس کے مطابق مظاہرین نے ماس ٹرانزٹ ریلوے اور پولیس سٹیشنوں پر فائر بم پھینکیں اور انہیں آگ لگا دی،سڑکیں بلاک کردیں ،شرپسندوں کا یہ اقدام عوام کے تحفظ کیلئے انتہائی خطرناک ہے جس سے عوام کے جان اورمال کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے اس طرح یہ آگ قریبی گھروں تک بھی پہنچ سکتی ہے ،پولیس نے مظاہرین کو روکنے کیلئے آنسوگیس ، ربڑ کی گولیاں استعمال کیں تاکہ تشدد کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے،مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن گاڑیاں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور انہوں نے رنگدار پانی پھینک کر مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جوکولون مسجد کے سامنے جمع ہو گئے تھے ،پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مذہبی آزادی کا احترام کرتی ہے اور تمام عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرے گی ،پولیس امن و امان قائم کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں