کامران اکمل

ہاشم آملہ سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں، کامران اکمل

کراچی(عکس آن لائن)پی ایس ایل ٹیم پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل نے کہا ہے کہ ہاشم آملہ سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کررہاہوں، ابھی جنوبی افریقی لیجنڈ کو آئے دو دن ہوئے ہیں لیکن انہوں نے بہت سی اہم ٹپس دی ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کامران اکمل نے کہا کہ ڈریسنگ روم میں ہاشم آملہ جیسے لیجنڈ کی موجودگی سے نہ صرف نوجوانوں بلکہ سنیئر پلیئرز پر بھی بہت فرق پڑتا ہے، ان سے پہلے یونس خان تھے، مصباح الحق تھے،

انہوں نے بھی کھلاڑیوں کو بہت گائید کیا۔کامران اکمل نے کہا کہ پی ایس ایل جیسے ٹورنامنٹس کا یہ بڑا فائدہ ہوتا ہے کہ عظیم پلیئرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملتا ہے، کامران اکمل نے کہا کہ وہ بھی ہاشم آملہ سے سیکھ رہے اور جب و وقت ملا ان سے بیٹنگ کی ٹپس لیتے ہیں۔جب کامران اکمل سے پوچھا کہ انہوں نے اب تک ہاشم آملہ سے کیا کچھ سیکھا تو وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ ہاشم آملا کا اسکل ورک اور بیٹنگ اسٹائل دیکھا ساتھ ساتھ جنوبی افریقی لیجنڈ نے یہ بتایا کہ نیا گیند کیسے کھیلنا ہے، ابتدائی چھ اوور کیسے گزارنے اور اننگز کیسے بنانی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں