ہارون آباد میونسپل کمیٹی

ہارون آباد میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کی غفلت و لاپرواہی کے باعث مدینہ کالونی میں گندگی کے ڈھیر

ہارون آباد(نمائندہ عکس آن لائن)ہارون آباد میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کی غفلت و لاپرواہی کے باعث مدینہ کالونی میں گندگی کے ڈھیر بیماریوں کا باعث بننے لگے ،

علاقہ مکینوں کا اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق ہارون آباد کی گنجان آبادی مدینہ کالونی میں میونسپل کمیٹی کے اہلکاروں کی غفلت و لاپرواہی کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جو مختلف بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں ، گندگی کے ڈھیروں سے اُٹھنے والے تعفن سے شہریوں کو سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے ،

علاقہ مکین مجیب الرحمن ، عبدالطیف ، شبیر حسین شاہ ، کاکا دودھ والا ، محمد اکبر ، عبداللہ ، وسیم و دیگر نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ کی مسلسل عدم توجہی اور عملے کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے مدینہ کالونی میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر جمع ہوگئے ہیں ، انتظامیہ کو اس بابت متعدد بار آگاہ کیا لیکن کسی کے بھی کان پر جوں تک نہیں رینگی ، شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ،علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے اس بابت فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں